Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

7 اکتوبر سے ابتک 33ہزار 634 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری عید کے تیسرے روز بھی جاری، مزید 89 فسلطینی شہید ہوگئے
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 10:41pm

غزہ میں عید کے تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم 33ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار 214 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید اور 600 سے زائد عملے کے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملوں نے 32 بڑے اسپتالوں اور 53 ہیلتھ سینٹرز کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سے اب تک 4373 مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے 310 افراد کو گرفتار جب کہ 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

Israel

palestinians

Israel Palestine conflict

Gaza War

Iran Israel War