Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرستان میں بارودی سرنگ میں دھماکا، تین بچے جاں بحق

بچے بال میچ دیکھنے اپنے گھر سے میدان کی طرف جا رہے تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 09:40pm

شمالی و جنوبی وزیرستان میں سرحدی علاقے شوال الواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق والی بال میچ دیکھنے اپنے گھر سے کھیل میدان کی طرف پہاڑ کے راستے جارہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں نقیم اللہ، نورمحمد،اور فخرالدین جاں بحق جبکہ حکمت اللہ شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی و جاں بحق بچوں کو پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔

North Waziristan

Blast

bomb blast