Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

دارالحکومت کے تفریحی مقام دامن کوہ کو کیوں بند کر دیا گیا؟

شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف ہیلپ کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے
شائع 12 اپريل 2024 05:47pm

اسلام آباد انتطامیہ نے گنجائش سے زیادہ شہریوں کی تعداد پہنچنے پر دامن کوہ کو شہریوں کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے دامن کوہ میں داخلہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے لیکن رش کم ہوتے ہی شہریوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رش والے مقامات افسران سمیت دیگر اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، جبکہ شہر میں آمدورفت اور ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر اضافی نفری تمام شاہراہوں پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کی وجہ سے دیگر شہروں سے بھی شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچی ہے، تفریحی مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف ہیلپ کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد

Eid ul Fitr