Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقا روانگی

جنوبی افریقا روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کیا کہا؟
شائع 12 اپريل 2024 03:02pm

دنیا میں پاکستان کانام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو جاہانسبرگ بھجوانے کے انتظامات کیے گئے تھے، جس کے تحت ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔ ارشد ندیم 5 ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے رمضان اور عید کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہوئے بتایا کہ میں جنوبی افریقا میں 5 ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں نے 2 ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں، میرے گھٹنے کی انجری تھی جس کی میں نے سرجری کرائی اور اب میرا ری ہیب مکمل ہوچکا ہے اور میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں، سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی۔

lahore

South Africa

arshad nadeem

Javelin Thrower

Athlete