Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکہ میں دن میں اندھیرا کر دینے والا سورج گرہن مکہ شہر میں کب آ رہا ہے؟

سورج اور چاند گرہن پاکستان، بھارت سمیت خلیجی ریاستوں میں بھی دیکھا جانے کا امکان
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 05:00pm

حال ہی میں امریکہ میں ہونے والے سورج گرہن نے جہاں دن کی روشنی کو رات کی تاریکی میں بدل کر کہیں لوگوں کو خوف میں مبتلا کی وہیں کئی اسے دیکھنے کے لیے بھی بے تاب تھے۔

تاہم اب خبر سامنے آ رہی ہے، کہ یہی سورج گرہن سعودی عرب میں بھی دیکھا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج گرہن سعودی عرب کے شہر مکہ، تبوک سمیت کئی شہروں میں دکھائی دے گا، جہاں دن کی روشنی رات کے اندھیرے میں تبدیل ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق مکہ شہر میں سورج گرہن 2 اگست 2027 پیر کے روز ہوگا، جبکہ زوال کے وقت یعنی 12 بج کر 1 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگا۔

جبکہ 1 بج کر 26 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگ جائے گا اور اپنی آب و تاب سے نظر آئے گا، مکہ شہر میں رہنے والے شہری اس منظر کو دیکھ سکیں گے۔

2 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا، سورج گرہن کو دورانیہ 2 گھنٹے 43 منٹس ہوگا، واضح رہے اس سورج گرہن سے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ سورج گرہن آدھا سورج گرہن ہوگا، تاہم کچھ کے مطابق یہ مکمل سورج گرہن ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 18 ستمبر 2024 کو چاند گرہن دیکھا جائے گا۔

جس کا نظارہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں بھی دیکھا جا سکے گا، جبکہ افغانستان، پاکستان، ایران سمیت خلیجی ریاستوں میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

جبکہ 7 ستمبر 2025 کو مکمل چاند گرہن پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان، چین، سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں دیکھا جانے کا امکان ہے۔

afghanistan

india

Saudi Arabia

پاکستان

Makkah

America

solar eclipse

Lunar eclipse

Gulf countries