Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ میرا گانا نہیں سنتی، شیر افضل مروت کا پسندیدہ بھارتی گانا کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا انٹرویو سوشل میڈیا وائرل
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 03:27pm

عید پر جہاں ہر دوسرا شخص خوش دکھائی دے رہا ہے، وہیں معروف سیاست دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت بھی گانا گنگناتے دکھائی دیے، جس نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹی۔

سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہے، جس میں سیاستدان کو بھارتی گانا گنگناتے دیکھا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے شیر افضل مروت سے فرمائش کی گئی، جس پر وہ عید کے اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بھارتی گانا ’برسات کے موسم میں‘ گنگناتے دکھائی دیے۔

وہ کہتے ہیں کہ انہیں یہ گانا بے حد پسند ہے، بچے تو ان کا گانا سن لیتے ہیں، تاہم بیگم کو ان کی سریلی آواز کو سنتی نہیں ہیں۔

شیر افضل مروت ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے معروف رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ اب وہ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔

singer

Eid ul Fitr

Sher Afzal Marwat

indian song