Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی
شائع 12 اپريل 2024 12:01pm

سعودی عرب میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد قتل کر دیے گئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سعودی پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا، جہاں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی۔

سعودی ذرائع کے مطابق قاتل کو گرفتاری کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Saudia Arabia

Saudi Arabia

Riyadh

Saudi Arab

saudi arab firing