Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر آصف زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

صدر مملکت کا دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
شائع 11 اپريل 2024 11:03pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایرانی سفارت خانے پر ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جبکہ ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

iranian president

President Asif Ali Zardari