Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں بچے بھی شامل
شائع 11 اپريل 2024 06:28pm

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ تاجہ زئی کے قریب موٹر سائیکل لوڈر اور ڈاٹسن کے درمیان پیش آیا۔

کنڈ پارک کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

ترجمان کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق ٹانک اور تتر خیل لکی مروت سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Lakki Marwat

Road Accident