Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قیام امن کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں، وزیراعظم

عید کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے پر شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس اورسیکورٹی اداروں کی کاکردگی کو سراہا
شائع 11 اپريل 2024 01:02pm

عید کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس اورسیکورٹی اداروں کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس کے جوانوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے پاک فوج کے افسران و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جیز، سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کے لیے مامور افواجِ پاکستان، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Eid ul Fitr

PM Shehbaz Sharif