Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالفطر کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر 90 مقامات پر خصوصی دستے تعینات
شائع 11 اپريل 2024 12:41pm

عیدالفطر کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور ٹریفک پولیس نے عید کی چھٹیوں میں ون ویلرز، ہلڑ بازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا حکم دے دیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر 90 مقامات پر خصوصی دستے تعینات کر دیے گئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے عیدالفطر کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز، ہلڑ بازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

عمارہ اطہر نے والدین سے اپیل کی کہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، چھٹیوں میں کم عمر موٹرسائیکلسٹ، گاڑیاں اور رکشے لے کر سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیفنس پر تعینات کیا گیا ہے۔

عمارہ اطہر کے مطابق ون ویلنگ اور ہلڑبازی روکنے کے لیے 90 مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔

crackdown

eid holidays

Eid ul Fitr

Lahore traffic police

Under age drivers

CTO Lahore

amara athar

Underage drivers

One wheelers

silencer less motorcyclists