Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچی کے دم توڑنے پر چارسدہ اسپتال میں فائرنگ، نرس زخمی

پولیس نے ملزم فضل الہٰی کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
شائع 11 اپريل 2024 11:36am

چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچی کے دم توڑنے پر وارڈ کے اندر ملزم کی فائرنگ سے نرس زخمی ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ چارسدہ میں پیش آیا جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال کے آر ایچ سی وارڈ میں فائرنگ سے فی میل اسٹاف نرس سمیرا پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم فضل الہٰی کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، ملزم پر دفعہ 324/186 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی 9 ماہ کی بچی تشویشناک حالت میں لایا تھا جو اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ ملزم بروقت طبی امداد نہ ملنے پر طیش میں آگیا اور فائرنگ کردی۔

firing

خیبر پختونخوا

peshawar

charsadda

dhq hospital

female nurse injured