Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرِاعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی
شائع 11 اپريل 2024 11:06am

وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویت کے ہم منصب شیخ محمد صباح السالم الصباح نے فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور کویتی وزیرِاعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الفطر کی مبارکباد کا تبالہ ہوا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیراعظم کو شکریہ کا پیغام دیا۔

شہبازشریف نے پاک کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو باہمی طورپرمفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی، دونوں نے امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا بھی کی۔

کویت کے وزیرِاعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

صدر اور وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے کہاں عید کی نماز ادا کی

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں میں رابطے، عید کی مبارکباد

صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Kuwait

PM Shehbaz Sharif

kuwait pm

Sheikh Muhammad Sabah Al Salam