Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں
شائع 11 اپريل 2024 10:30am

پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

بنگلہ دیش کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

دوسری جانب بھارت میں بھی بسنے والے مسلمانوں کی جانب سے عید کی نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو بھارت میں کیرالہ اور لداخ کے علاوہ کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان مقامات پر کل جبکہ بیشتر بھارت میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کون کون سے ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے؟

عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

india

Indian Muslims

Bangladesh

Eid ul Fitr

Eid Prayer