Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید پر بچوں کی تفریح کے مقامات

عید پر بچوں کی موج مستی کا سلسلہ جاری
شائع 10 اپريل 2024 03:11pm
People rush in entertainment places on Eid- Aaj News

ملک بھر میں بچے عیدی بٹورنے کے بعد تفریح مقامات کا رُخ کررہے ہیں، جن میں چڑیا گھر اور ایسے پارکوں کو ترجیح دی جارہی ہے جہاں مختلف قسم کے جھولے آویزاں ہیں۔

عید پر بچوں کی موج مستی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی سمیت مختلف شہروں میں بچے پارکس میں کھیل کود کرکے اور چڑیا گھروں میں جانوروں کو دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

شہر قائد کے چڑیا گھر میں بھی بڑی تعداد میں شہری تفریحی کیلئے پہنچے۔

کوئٹہ میں بچے گلی محلوں میں لگنے والے میلوں میں عیدی خرچ کرکے موج مستیاں کررہے ہیں، بچے اونٹ کی سواری اور کھانے پینے کی اشیاء سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Eid ul Fitr

Karachi Zoo

park