Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’طلباء کیلئے تحفہ کے طور پر 20,000 بائیکس‘ رجسٹریشن کی آخری تاریخ کیا ہے

بائیکس پر حکومت پنجاب کی جانب سے 1 ارب کی سبسڈی دی جائے گی، ن لیگ
شائع 10 اپريل 2024 12:35pm
فوٹو۔۔ ٹوئٹر/پاکستان مسلم لیگ ن
فوٹو۔۔ ٹوئٹر/پاکستان مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ’وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء کے لئے تحفہ کے طور پر 20,000 بائیکس کی فراہمی کا آغاز کیا ہے‘۔

مسلم لیگ (ن) نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ان میں 19,000 پیٹرول بائیکس اور 1,000 الیکٹرک بائیکس شامل ہیں۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ان بائیکس کی قیمتوں میں 20 ہزار کی ایڈوانس اور 2 سال کی ماہانہ اقساط شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ بائیکس پر حکومت پنجاب کی جانب سے 1 ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔

ٹوئٹ کے مطابق رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ http://bikes.punjab.gov.pk پر رجسٹر کیا جا سکتا ہے، اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے۔

Eid ul Fitr

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz