Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: سعودی عالمِ دین کا فیصل مسجد میں نمازِ عید کے اجتماع سے خطاب

نماز کے بعد شہریوں نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 03:17pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ عید کے اجتماع سے سعودی عالمِ دین اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطاب کیا۔ نماز کے بعد شہریوں نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اپنے خطاب میں امت کی یکجہتی اور اتحاد پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل باہمی اتحاد ہی کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

نمازعید کے بعد ملک کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شہریوں نے باہمی رنجشوں کو بھلا کر ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد پیش کی۔

عید کے پر مسرت موقع پر شہری اپنے فلسطینی بھائیوں کو بھی نہ بھولے۔ نماز کے بعد فلسطین کے جھنڈے اٹھائے شہریوں نے عالمی برادری سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ چھ ماہ میں فلسطینیوں کے عزم میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔

عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

Saudia Arabia

Eid ul Fitr

prayers