Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

لاکھوں مقامی اور غیرملکی زائرین نے نماز عید کے اجتماعت میں شرکت کی
شائع 10 اپريل 2024 10:38am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

سعودی عرب میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

لاکھوں مقامی اور غیرملکی زائرین نے نماز عید کے اجتماعت میں شرکت کی۔

شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے بھی نماز عید ادا کی۔

حرمین شریفین میں عید الفطر کی نماز کے بعد امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت، سلامتی اور فلسطین سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

فلپائن، ملائشیا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر ہے۔

Saudia Arabia

Makkah

Madinah

Eid ul Fitr