Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب سے سرکاری وفد لانے والی پی آئی اے پرواز کی اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈنگ

فلائٹ 2 گھنٹے لاہور میں گزارنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد روانہ
شائع 09 اپريل 2024 08:30pm

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سرکاری وفد دورہ سعودی عرب سے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 842 کے زریعے وطن واپس پہنچا، لیکن جس پرواز سے یہ وفد ٓیا اسے اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اترنا پڑا۔

فلائٹ ریڈار ڈیٹا کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 842 جدہ سے اسلام آباد کیلئے 3 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوئی حالانکہ اس کی روانگی کا شیڈول ٹائم صبح ساڑھے 7 بجے تھا۔

اس پرواز کو شیڈول ٹائم کے مطابق 2 بجکر 10 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرنا تھا لیکن دیر سے روانہ ہونے کے باعث اس کے منزل پر پہنچنے کے وقت میں بھی تاخیر ہوئی۔

اس پرواز کو اسلام آباد میں لینڈ کرنا تھا، لیکن فلائٹ ریڈار ڈیٹا کے مطابق اسے لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، سرکاری وفد اترا اور فلائٹ 2 گھنٹے لاہور میں گزارنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوئی۔

PIA Flight

PK 842

Diverted Flight