کراچی: رمضان المبارک میں ڈکیتی کی 6780 وارداتیں، 20 شہری جاں بحق
شہر قائد میں رواں اور گزشتہ ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈکیتی کی وارداتوں مین بیس شہری قتل ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری نقدی اور مال سے محروم ہو گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے کراچی میں جرائم کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
کراچی میں ماہ صیام میں اسٹریٹ کرائم کی 6780 وارداتیں ہوئیں۔ رمضان میں ڈاکوؤں نے 20 شہریوں کوقتل کردیا, جبکہ رمضان میں 20 گاڑیاں چھینی گئیں، 130 سے زائد چوری ہوئیں۔
830 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،4200 چوری ہوئیں، ماہ صیام کے دوران موبائل چھیننے کے 1600 واقعات پیش آئے۔
دوسری جانب رمضان میں کراچی میں 4 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
مبینہ پولیس مقابلوں،عوامی تشدد سے 9 ڈاکو ہلاک ہوئے۔ رواں سال جرائم کی 22 ہزار 371 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
صرف 3 ماہ میں 72 گاڑیاں چھینی گئی، 442 چوری ہوئیں۔ رواں سال 6 ہزار 102 موبائلز فونز چھینے گئے۔
Comments are closed on this story.