Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ وہاب ریاض نے وجہ بتادی

رمیز راجہ کا محمد عامر سے متعلق بیان بہت سخت تھا ہر کسی کی اپنی سوچ ہے، وہاب ریاض
شائع 09 اپريل 2024 03:58pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں محمد عامر اور عماد وسیم کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتا دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اس کے علاوہ 5 کھلاریوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہاہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے سلیکشن کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی تھی اور یہی مد نظر رکھتے ہوئے کہ حارث رؤف اس سیریز میں دستیاب نہیں ہیں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے، اس لیے ہمیں ٹیم میں تجربے کی ضرورت تھی، نواز کی بھی فارم اچھی نہیں تھی جس کے باعث عماد وسیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف سریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لڑکوں سے بات کرلی ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کیسے کھیلنی ہے، ہم نے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں، اس ٹیم سلیکشن میں کپتان اور کوچ کی مشاورت بھی شامل تھی، جن کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سیریز کےلئے سلیکٹ کیا ہے وہ ہمارے ورلڈکپ پلان میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو ایڈیشنل ذمہ داریاں بھی دوں گا تو اس لیے سنیئر منیجر لگایا گیا ہے، دنیا میں کوئی نئی چیز نہیں ہے کہ سلیکٹر ٹیم کے ساتھ جائیں گے پہلے بھی سلیکٹر ٹیم کے ساتھ ٹریول کرتے ہیں۔

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عثمان خان کی پچھلے دو تین سال سے بہت بہترین پرفارمنس جارہی ہے اس لیے سلیکٹ کیا ہے، بابر اعظم وائٹ بال کپتان ہیں جبکہ وائس کپتان پر ابھی بات چیت چل رہی ہے، ورک لوڈ منیجمنٹ بہت ضروری ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انجری کا شکار نہ ہوں، ورک لوڈ منیجمنٹ میں کپتان کو بھی ریسٹ کروایا جاسکتا ہے، سلیکشن کمیٹی میں لاہور سمیت کراچی کے اسد شفیق اور جنوبی آفریقہ کے گیری کرسٹن بھی شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن نے کہا کہ رمیز راجہ کا محمد عامر کے بارے میں بیان بہت سخت تھا ہر کسی کی اپنی سوچ ہے، ہر بندے کو اپنی خواہش ظاہر کرنے کاحق ہے ، یہ ان کی سوچ ہے اور ان تک ہی رہے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم بلکل متحد ہے کسی کھلاڑی کا کسی کے ساتھ اختلاف نہیں ہے۔

قومی ٹیم کا اعلان

قومی ٹیم کے سکواڈ میں بابراعظم کپتان، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان، محمد عامر ، محمد عرفان خان ،نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی ، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغاشامل ہیں۔

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 series

Wahab Riaz

Pakistan vs New Zealand

Muhammad Amir

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

imad wasim

pcb selection committee