Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: پولیس اور کلاشنکوف گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک

پولیس کمانڈوز کی مزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ کلاشنکوف گروپ اشتہاری اور ڈکیتوں پر مشتمل گروپ ہے
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 05:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں پولیس اور کلاشنکوف گروپ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والا ملزم قتل اورڈکیتی کے مقدموں میں اشتہاری تھا۔

اسلام آباد کے تھانہ کرپا کی حدود میں پولیس اورکلاشنکوف گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کمانڈوز کی مزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ کلاشنکوف گروپ اشتہاری اور ڈکیتوں پر مشتمل گروپ ہے۔

ہلاک ملزم کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والا ملزم کا نام احمد شاہ ہے ۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل اور ڈکیتی کے مقدموں میں اشتہاری تھا۔

firing

اسلام آباد

islamabad police

kalashankof