Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

امیربالاج ٹیپو قتل کیس: ایک اور سہولت کار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا
شائع 09 اپريل 2024 03:34pm

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں عدالت نے ایک اور سہولت کار کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔

سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے بالاج قتل کیس میں سہولت کاری کرنے والے ہارون کو حراست میں لیا تھا، ہارون عباس ریمانڈ پر پولیس کے پاس تھا۔

پولیس نے ہارون عباس کا عدالت سے آج مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا۔

عدالت نے ملزم ہارون عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے ملزم ہارون عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا تھا، ملزم پر بالاج قتل کیس میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں

امیر بالاج قتل کیس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ نے قتل سے لاتعلقی ظاہر کردی، پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

lahore

AMEER BALAJ

balaj tipu

ameer balaj tipu murder case