Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید پر بی آر ٹی پشاور کی سروس سے متعلق اہم اعلان

عید کے تینوں دن سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی، ترجمان
شائع 09 اپريل 2024 11:55am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق عید کے پہلے دن سروس صبح 10 بجے شروع ہوگی۔

عید کے دوسرے اور تیسرے دن سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی۔

ترجمان کے مطابق عید کے تینوں دن سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق ادارہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

pti

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

bus service