Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے

صدر میں طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی
شائع 09 اپريل 2024 07:45am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بوہری برادری آج عیدالفطرمنارہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے صدرکی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز میں شرکت کی۔

اس موقع پر مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے۔

چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی جب کہ چاند دکھائی نہ دیا تو عید 11 اپریل کو ہوگی۔

eid holidays

Eid ul Fitr

ramadan 2024