Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے سیاستدان کراچی چھوڑ کر اپنوں میں عید منائیں گے

کون سےسیاستدان اور صوبائی وزرا کہاں جائیں گے، تفصیلات سامنےآگئیں
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 08:18am

سندھ کے سیاستدان صوبائی دارالحکومت کراچی چھوڑ کر اپنوں میں عید منائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر نواب شاہ میں منائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔

منظوروسان کوٹڈیجی، شرجیل میمن ٹنڈوجام میں عید منائیں گے، ناصرحسین شاہ، اسپیکرسندھ اسمبلی اویس شاہ سکھرمیں عید اپنوں کے ساتھ منائیں گے۔

خورشیدشاہ سکھراور سعیدغنی کراچی میں ہی عید کریں گے، اسماعیل راہو بدین اورسردارمحمد بخش مہرگھوٹکی میں عیدمنائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عید منانے خیرپورمیں جائیں گے۔

رکن سندھ اسمبلی ممتاز جاکھرانی جیکب آباد میں جبکہ سابق اسپیکر آغاسراج درانی شکارپور میں عیدمنائیں گے۔

نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کراچی میں جبکہ قائم قام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ منصورہ لاہور میں عید منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عید منائیں گے۔ اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

eid holidays

Eid ul Fitr

Political Parties