Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کے مزید 20 ملزمان رہا، سزاؤں میں رعایت مل گئی

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 08:47pm

فوج کی زیِرحراست سانحہ نو اور دس مئی کے 20 ملزمان کو رہا کر دیا گیا، اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے آٹھ افراد کو ایک ایک سال کی قید بامشقت سنائی گئی تھی، جن میں لاہور کے تین، گجرانوالہ نے پانچ مجرمان کوایک ایک سال قید بامشقت کی سزادی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہا ہونے والوں میں دیر کے تین اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔

تمام مجرمان کو چھ اور سات اپریل کو رہا کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، تمام افراد کو آرمی چیف نے عید سےقبل رعایت دی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے دن 9 مئی کےواقعات میں ملوث 8 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جس کے بعد رہائی پانے والے افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

pakistan army

9 May

army cheif

9 May Cases