Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین بینک کی اعلیٰ عہدیدار اپنے ماتحت محبوب کو نوازنے پر برطرف

بینک کی جانب تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 04:56pm

کینیڈا کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف فنانسر آفیسر کو بینک نے ادارے کے ملازم سے معاشقہ ظاہر نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

2021 میں کینیڈا کے سب سے بڑے بینک رائل بینک آف کینیڈا مین طور چیف فنانسر آفیسر لگنے والی نادین آہن کو بینک کی جانب سے اس بات پر نوکری سے فارغ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملازم کے ساتھ نجی تعلقات کو ظاہر نہیں کیا تھا۔

جبکہ نادین آہن پر اُس ملازم کو پروموشن دینے اور سیلری بڑھوانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے نجی تعلقات ہیں۔

اسی بنا پر ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد بینک نے نادین آہن اور ان کے معشوق کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آہن کے خلاف الزامات پر آگاہ تھے، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ انہوں نے بینک کے کوڈ آف کنڈکٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔

جبکہ ملازم کے ساتھ نجی تعلق ظاہر نہ کر کے پالیسی کی خلاف ورزی کی، جبکہ ملازم کو غیر معمولی طور پر پروموشن دینے پر بھی ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔

تاہم تحقیقات کے دوران خاتون افسر کے خلاف فنانشل مسکنڈکٹ کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

50 سالہ آہن رائل بینک آف کینیڈا میں بطور ہیڈ آف ہول سیل فنانس انویسٹر ریلیشنز ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں۔ جبکہ بینک کی جانب سے ان کے متبادل کے طور پر کیتھرین گبسن کو عارضی چیف فنانشل آفسیر تعینات کیا گیا ہے۔

جو کہ بینک میں سینئر وائس صدر، فنانس اینڈ کنٹرولر کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال بی پی کے سی ای او برنارڈ لوونے نے بھی ملازم سے نجی تعلق ظاہر نہ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

fire

canada

bank

Nadine Ahn

CFO