Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم دورہِ سعودی عرب مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی ، خانہ کعبہ میں نوافل پڑھے، شہباز شریف کو بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارتِ خاص کروائی گئی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 10:11pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے دو روزہ دورہ کے دوران وفد کے ہمراہ وزیر اعظم نےعمرہ کی ادائیگی کی، خانہ کعبہ کا طواف کیا اور نوافل بھی پڑھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، شہباز شریف نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

شہباز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ انہوں نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی مانگی۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

Saudia Arabia

Khana Kaba

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

umrah

PM Shehbaz Sharif

Shehbaz Sharif Saudi visit