Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کا مشورہ

مرطوب موسم کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، محکمہ موسمیات
شائع 08 اپريل 2024 08:05am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مرطوب موسم کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں آج سے 10 اپریل تک موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آنے والے دنوں میں پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

karachi

Met Office

Hot Weather

Heatwave