Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بڑے گندے ہیں‘، بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی جن سے کپتان بھی گھِن کھاتے ہیں

مجھے نہیں لگتا کہ میں ان کے ساتھ رہ سکوں گا، روہت شرما
شائع 07 اپريل 2024 10:51pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو ’انتہائی گندا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی ان کے ساتھ ایک کمرے میں نہیں رہیں گے۔

روہت شرما نے کرکٹر شریاس ایّر کے ساتھ نیٹ فلکس کے ”دی گریٹ انڈین کپل شو“ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران میزبان کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ آپ کس کھلاڑی کے ساتھ کمرہ شئیر نہیں کریں گے؟ جس پر روہت شرما نے جواب دیا کہ شکھر دھون اور رشبھ پنٹ کے ساتھ کبھی بھی کمرہ شیئر نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج کل ہر کسی ایک الگ کمرہ ملتا ہے۔ لیکن اگر مجھے ایک ہی کمرہ شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے، تو دو لوگ ہیں جن کے ساتھ میں کمرے شئیر نہیں کروں گا، شکھر دھون اور رشبھ پنٹ۔ بڑے گندے ہیں‘۔

روہت شرما نے بتایا کہ ’پریکٹس کے بعد، وہ اپنے کپڑے ایسے ہی بستر پر پھینک دیتے ہیں‘۔

روہت نے مزید انکشاف کیا کہ دھون اور پنٹ دونوں دوپہر تک سوتے ہیں، اور ان کے ہوٹل کے کمرے زیادہ تر ”ڈو ناٹ ڈسٹرب“ (DND) پر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ان کا کمرہ ہمیشہ DND پر ہوتا ہے کیونکہ وہ دوپہر ایک بجے تک سوتے ہیں۔ ہاؤس کیپنگ کا عملہ صبح کمرے صاف کرنے آتا ہے، اس لیے ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے کمرے DND پر رکھیں۔ بصورت دیگر، وہ گھس جائیں گے۔ اسی لیے اکثر ان کے کمرے تین سے چار دن تک گندے رہتے ہیں۔ اور یہ ان کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں ان کے ساتھ رہ سکوں گا‘۔

rohit sharma

Rishabh Pant

Indian Cricketers

Shikhar Dhawan

Shreyas Iyer

The Great Indian Kapil Show