وزیراعظم شہباز شریف کی آج سعودی ولی سے ملاقات متوقع
وزیراعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچگ ئے ہیں جہاں ان کا سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نےاستقبال کی، آج رات ہی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ہفتے کی رات مدینہ میں گزارنے کے بعد اتوار کو مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے اور روضۂ رسول پر حاضری بھی دی۔
وزیراعظم نے امت مسلمہ اور قوم کی ترقی وخوش حالی کے لیے دعائیں کیں، انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفاقی کابینہ کے ارکان اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ شامل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف آج وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور آج رات ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ 4 مارچ کو پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بننے کے بعد وزارت خارجہ کے مطابق شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، وہ سعودی عرب میں 6 سے 8 اپریل تک قیام کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
Comments are closed on this story.