Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے رہے گی، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے میں امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہیں، دوران...
شائع 07 اپريل 2024 04:41pm

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے میں امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہیں، دوران آپریشن پولیس کے کئی جوانوں نے شہادتیں نوش فرمائیں، یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے رہے گی۔

کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ کے کچے میں اغواء کی وارداتیں 12 سال قبل بھی تھیں، کشمور، شکارپور اور گھوٹکی میں پہلے ڈاکو زبردستی اغواء کرتے تھے، اب ہنی ٹریپنگ کر رہے ہیں، 2015 میں ہنی ٹریپ کے واقعات پیش آئے تھے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 529 لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے سے بچایا گیا، ان تمام افراد کی فہرستیں میڈیا کے ساتھ جلد شیئر کریں گے، پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ بھرپور طاقت سےجرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے، گھوٹکی اور سکھر میں اغوا کی وارداتیں زیرو کر دیں گے، دوران آپریشن پولیس کے کئی جوانوں نے شہادتیں نوش فرمائیں، پولیس اور رینجرز مل کر کچے میں امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریاکماری کیس میں پیش رفت ہورہی ہے، پریا کماری کے کیس میں جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، امید ہے وہ جلد بازیاب ہوں گی، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی تیار ہے، قبائلی تنازعات کے پیش نظر اسلحے کی خریدو فروخت جاری ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

عید کی چھٹیوں پر جانے والے گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس

کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب شہری سے ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

karachi

IG Sindh

sindh

Kandhkot

Ghulam Nabi Memon