Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عید کی چھٹیوں پر جانے والے گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس

ڈی آئی جی آپریشنز کا سیکیورٹی کے حوالے سے شہریوں کیلئے اہم ویڈیو پیغام
شائع 07 اپريل 2024 02:26pm

اسلام آباد پولیس کی جانب سے عید کی چھٹیوں پر جانے والے افراد کو گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس اسٹیشن پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر جانے والے مناسب سکیورٹی انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر جانے والے شہری مناسب سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں۔

شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ گھر چھوڑنے سے پہلے اخبار والے کو بتائیں کہ وہ گھر اخبار نہ پھینکے، گھر چھوڑنے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دیں اور گھر کو مکمل لاک کریں اور تسلی کرکے گھر چھوڑیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس آپ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل جبکہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔

اسلام آباد

islamabad police

Terrorism in Pakistan

security threat

dig operations islamabad

Shahzad Nadeem Bukhari