Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنی گالہ میں واقع گھر سے ہیرے، قیمتی گھڑیاں لٹ گئیں

واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2024 01:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد بنی گالہ کے علاقے میں واقع گھر میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جہاں ڈاکو3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللہ حسن کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شہری نے بتایا کہ ایف الیون میں موجود تھا میرے پاورچی نے کال کرکے بتایا گھر میں ڈاکو گھس آئے، 2 مسلح ڈاکوؤں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھی، جس کے بعد ڈاکو تین کروڑ مالیت کے ہیرے سونا نقدی ڈالر قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ مالیت کے ہیرے 35 تولہ سونا، 75 لاکھ روپے کی 10 گھڑیاں، 15 ہزار ڈالر، ساڑھے 3 لاکھ نقدی اور قیمتی پرفیوم لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Bani Gala

Robbery

watch

US Dollars

house robbery