Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی کا پہلا قیدی رہا کر دیا گیا

محمد ادریس کو جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
شائع 06 اپريل 2024 09:56pm

فوجی عدالتوں سے نو مئی کے ملزمان کی رہائی شروع ہو گئی محمد ادریس نامی پہلا قیدی رہا کر دیا گیا ہے۔

محمد ادریس کو جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں فوجی عدالت نے رہا کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ 28مارچ کو سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو ایسے مقدمات سننے کی مشروط اجازت دی تھی جن میں عید سے پہلے ملزمان کی رہائی کا امکان ہے۔ اس وقت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ 20 افراد ایسے ہیں جن کی عید سے قبل رہائی ہو سکتی ہے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دے کر رہا کیا جائے گا، جن کی سزا ایک سال ہے انہیں رعایت دے دی جائے گی، مجموعی طور پر 105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں۔

attack

9 May

Military Court

9 May Cases