شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے۔
واضح رہے کہ قیادت کے منصب سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر وڈیو شئیر کی تھی۔ اس وڈیو میں انہوں نے واضح پیغام دیا تھا کہ اس فیصلے سے وہ خوش نہیں۔
اب ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ وہ رخصت کی اجازت لے کر گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ایمرجنسی میں جانا پڑا ہے۔ سابق کپتان 7 اپریل کو جی ایچ کیو کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ وہ جمعہ کو کیمپ سے چلے گئے تھے۔
دوسری جانب سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کو ہٹانے کو عجلت میں فیصلہ قرار دے دیا، سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ انہیں بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہئے تھا۔ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات ہیں۔
ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کوچیز ملکی ہوں یا غیر ملکی صرف ٹیم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہے ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا، پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے۔
Comments are closed on this story.