Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ملتوی کرانے کیلئے متحرک

وکیل حامد خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی دی
شائع 06 اپريل 2024 01:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن میں وکیل حامد خان نے درخواست جمع کروائی۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے خیبرپختونخوا میں فوری سینیٹ انتخاب کرانے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں 9 اپریل کا چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

حامد خان کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پختونخوا کی 11 سیٹوں پر سینیٹ الیکشن کا اعلان کرے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے پر سینیٹ کا الیکٹورل کالج نامکمل ہے۔

Senate election

Pakistan Politics

Senate of Pakistan

Sunni Ittehad Council