Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان: مکہ، مدینہ کے ہوٹلوں کے سبب عمرہ زائرین کو مشکلات، سعودی حکام کی کاروائی

ہوٹلوں کی جانب سے ناقص کوالٹی پر انتظامیہ کا ایکشن
شائع 06 اپريل 2024 12:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں ان دنوں رمضان المبارک کے پیش نظر دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کیا جا رہا ہے۔

مکہ اور مدینہ شہر میں سیاحتی اتھارٹیز کی جانب سے ہوٹلز کے خلاف 220 شکایتیں درج کرائی گئی ہیں، جس پہر اب مقامی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

سعودی منسٹری برائے سیاحت نے دونوں شہروں میں رمضان کے آخری عشرے کے دوران ہوٹلز کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

جبکہ گزشتہ دنون میں 900 سے زائد جانچ پڑتال کی گئی ہے، جہاں مکہ شہر میں ہوٹلز کی جانب سے 164 خلاف ورزیاں کی گئیں، جن میں 140 ناقص کوائلٹی اور 24 بغیر لائسنس کے چلائے جانےکا انکشاف ہوا۔

جبکہ مدینہ شہر میں 210 سے زائد انسپیکشن کی گئیں، جن میں 60 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 54 درمیانے درجے کی سروسز فراہم کر رہے تھے اور 6 بغیر لائسنس کے کام کر رہے تھے۔

وزارت سیاحت کی جانب سے کہنا تھا کہ رمضان کے دوران چیمبرز کام کر رہے ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ میں سیاحت اور ہوٹل سہولیات سے متعلق شکایتوں کو سن رہا ہے۔

شہروں سے شکایتیں 24 گھنٹے موصول ہو رہی ہیں۔

Saudia Arabia

Makkah

Madinah

Hospitality

ramadan 2024

hotel facilities