Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں 8 اپریل کا سورج گرہن پاکستانی کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:07 بجے شروع ہونے والا گرہن برِاعظم شمالی امریکا کو کور کریگا
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 05:51pm

امریکا میں 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے۔ یہ سورج گرہن پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔ اب اہم سوال یہ ہے کہ اس سورج گرہن کو پاکستان میں کیسے دیکھا جائے۔

یہ سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں رونما ہو رہا ہے۔ اس کا آغاز میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقے سے ہو گا۔ وہاں سے یہ پورے شمالی امریکا پر محیط ہوگا۔ سورج کے سامنے چاند پوری طرح آجائے گا اور متعلقہ خطوں پر کچھ دیر کے لیے مکمل تاریکی چھا جائے گی۔

برِصغیر میں دکھائی نہ دینے والا یہ سورج گرہن 8 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق رات کے 11 بج کر 7 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ اس وقت میکسیکو میں (جہاں سے یہ شروع ہوگا) صبح کے 11 بج کر 7 منٹ ہوئے ہوں گے۔

میکسیکو کے ایک بڑے حصے کے علاوہ امریکا میں سورج گرہن 15 سے زیادہ ریاستوں میں دکھائی دے گا۔ کینیڈا کے متعدد علاقوں میں بھی سورج گرہن واقع ہوگا۔

پاکستان میں بھی یہ سورج گرہن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگی۔ ڈجیٹل کھڑکی کے ذریعے اہلِ پاکستان بھی اس سورج گرہن میں جھانک سکیں گے۔

یہ سورج گرہن اس اعتبار سے اہم ہے کہ اس بار بہت بڑی آبادی کور ہو رہی ہے۔ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کروڑوں افراد اس سورج گرہن کے ’نشانے پر‘ ہوں گے۔

جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے تب سورج گرہن واقع ہوتا ہے کیونکہ اس کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ پاتی۔ اسی طور جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تب چاند گرہن واقع ہوتا ہے کیونکہ سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی۔

Live Streaming

solar eclipse

North America

APRIL 8

NOT VISIBLE IN PAKISTAN