Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتار

ملزم زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، لاہور پولیس
شائع 06 اپريل 2024 12:33pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

لاہور میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او رائیونڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم جواد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم لڑکے کو ورغلا کر پلازہ میں واقع کوارٹر میں لے کر گیا، اور زیادتی کے بعد موقع سے فرارہوگیا تھا۔

punjab

lahore police

Child Abuse