Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں مخصوص نشستوں کی تقسیم، الیکشن کمیشن، اسپیکر، سیاسی جماعتوں سے جواب طلب

سنی اتحاد کونسل کو 2 خواتین، ایک اقلیتی نشست دینا تھی، لیکن یہ ایم کیوایم، پیپلزپارٹی کو دیدیں، وکیل
شائع 06 اپريل 2024 10:59am
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
سندھ ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن، اسپیکر، ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل/پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

بیرسٹرعلی طاہر نے مؤقف اپنایا کہ سنی اتحاد کونسل ایک سیاسی جماعت ہے، 9 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو 2 خواتین، ایک اقلیتی نشست دینا تھی، لیکن یہ نشستیں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو دے دی گئیں۔

جس کے بعد عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن، اسپیکر، ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

Sindh High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

women reserved seats