Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں، لاہورہائیکورٹ

پرویز الہیٰ سمیت دیگر افراد کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری
شائع 06 اپريل 2024 10:07am
لاہور ہائیکورٹ: فوٹو ۔۔۔ فائل
لاہور ہائیکورٹ: فوٹو ۔۔۔ فائل

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں۔

دو رکنی بینچ نے اپیل پر نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا، اپیل کنندہ درست حقائق بتا نہیں سکا جس کی بنیاد فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکیل نے بتایا، جنرل الیکشن میں بھی ایسا اعتراضات عائد ہوا، سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

لاہورہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پرویز الہیٰ جیل میں ہیں، تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کردیا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)