Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد اقصیٰ میں جمعہ کا روح پرور اجتماع

جمعتہ الوداع پر 1 لاکھ فلسطینیوں نے پابندی کے باوجود نماز جمعہ ادا کی
شائع 05 اپريل 2024 10:46pm

جمعتہ الوداع پرمسجد اقصیٰ میں جمعہ کا روح پرور اجتماع دیکھا گیا، تقریبا 1 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے پابندی کے باوجود نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کے باجود جمعۃ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے نماز ادا کی۔

فلسطینی اسرائیلی پابندی کے باوجود نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔ محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی۔

واضح رہے اسرائیلی پولیس نے اس سے قبل فجر کی نماز کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

Israel

palestinians

al aqsa