Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، زلزلے کا مرکز نیوجرسی تھا

نیویارک سٹی میں 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
شائع 05 اپريل 2024 10:27pm

امریکا میں 4.8 شدت کے زلزلے نے شہریوں کو خوف میں مبتلہ کر دیا، امریکی نشریات ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیوجرسی تھا۔

زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں تاہم فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کو صبح 10 بج کر 23 منٹ پر بوسٹن سے بالٹی مور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیویارک سٹی میں 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جبکہ نیو جرسی میں صبح 11 بج کر 20 منٹ 2.0 شدت کے زلزلے معمولی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیوجرسی میں وائٹ ہاؤس اسٹیشن کے شمال کا علاقہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق جمعےکو آنے والا زلزلہ شمال مشرقی امریکا میں نسبتاً غیرمعمولی ہے اور ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس زلزلے سے شہری پریشان نظر آئے کیونکہ یہ زلزلہ گزشتہ 75 برس میں نیویارک کے میٹروپولیٹن ریجن میں تیسرا بڑا زلزلہ تھا۔

earthquake

America