Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کلثوم اور مریم نواز سے آڈر لیتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف

کراچی آنے کے بعد آرڈرز نہیں لئے، 6 ماہ تک سوچتی رہی، استخارہ بھی کیا کہیں ایسا نہ ہو مجھے پچھتانا پڑے، پاکستانی اداکارہ
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:21pm

پاکستان کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل کا حیران کن انکشاف اس وقت سامنے آیا جب انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔

صبا فیصل نے نجی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اُنہوں نے کبھی کوئی کاروبار کیا ہے؟جس پر صبا فیصل نے کہا کہ میں میڈیا میں قدم رکھنے سے پہلے لاہور میں اپنی کپڑوں کی فیکٹری چلا رہی تھی اور میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ فیکٹری اور کاروبار دونوں ہی بہت اچھی چل رہی تھی لیکن کراچی شفٹ ہونے پر فیکڑی بند کرنی پڑ گئی، بند کرنا پڑی

صبا فیصل نے کہا کہفیکٹری بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا اس کے لئے مجھے 69 ماہ تک سوچنا پڑا اور پھر استخارے بھی کیے اور اللہ سے رجوع کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو مجھے پچھتانا پڑے، چلتا ہوا بزنس بند کردوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ استخارے کے بعد، میں نے اپنی فیکٹری بند کی اور سب کچھ چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوگئی تھی، شوبز میں آنے کے بعد مجھے کاروبار بند کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔

PMLN

Saba Faisal

CM Punjab Maryam Nawaz