Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے اہم پیغام دیدیا

ویڈیو میں موجود پیغام حالیہ دنوں میں ٹیم میں ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتا ہے
شائع 05 اپريل 2024 10:00am
سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی۔۔ فوٹو۔۔فائل
سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی۔۔ فوٹو۔۔فائل

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کپتانی سے محروم ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں موجود پیغام حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔

شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پیغام تھا کہ مجھے کبھی بھی اس مقام پر مت پہنچاؤ، جہاں مجھے تمہیں دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔

ویڈیو میں یہ بھی تھا کہ میرے صبر کا امتحان مت لو، کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے تم کبھی ملے ہو۔

لیکن ایک بار جب میں اپنی حدوں کو پار کر جاؤں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں کرنے کے قابل ہوں۔

babar azam

PCB

Shaheen Shah Afridi