Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایچی سن کالج پرنسپل کا استعفیٰ منظور، فیسیں آدھی معاف

آمنہ کامران ایچی سن کالج کی قائم مقام پرنسپل تعینات
شائع 05 اپريل 2024 06:15pm

ایچی سن کالج پرنسپل کا چند دنوں قبل دیا جانے والا استعفیٰ منظور کر لیا گیا استعفیٰ گونر پنجاب کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔

مائیکل تھامسن کے استعفٰی کی منظوری کے بعد وہ0 بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں جبکہ مائیکل تھامسن کی جگہ آمنہ کامران کو ایچی سن کالج کی قائم مقام پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایچی سن کالج کے بورڈ نے جونیئر، پریپ کے بچوں کی 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دی ہے، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر اسکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچی سن کے سابق پرنسپل اے تھامسن نے وفاقی وزیر کے بچوں کی فیس معافی معاملے پر حکومتی دباؤ نہ مانتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا، وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کے معاملے پر اختلافات کا آغاز ہوا تھا۔

lahore

aitchison college

fee structure

Aitchison College Principal