Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم القدس، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں

بینرز اُٹھائے شرکاء کے اسرائیل مخالف نعرے
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:32pm

فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم القدس منایا گیا۔

دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم القدس کے موقع پر کراچی میں بھی ریلی کا انعقاد کیاگیا جو کہ نمائش سے تیب سینڑ تک نکالی گئی۔ ریلی کی سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار اور رضا کار موجود تھے۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی القدس ریلی آبپارہ چوک سے شروع ہوکر سرینا چوک میں اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت سمیت بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے نعرے بھی لگائے۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم القدس کی مناسبت سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی اسلام پورہ سےشروع ہوکر اپنےمقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چئیرنگ کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

پشاور میں یوم القدس کی مناسبت سے پشاور میں ریلی نکالی گئی جامعہ کوچہ رسلدار سے ریلی برآمد ہو تھی۔ بینر اٹھائے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی اور کشمیر اور غزہ میں ظلم اور بربریت کی مزمت کی۔

آزاد کشمیر بھر میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ ضلع جہلم ویلی ، ضلع نیلم باغ پونچھ اور سدھنوتی میں نماز جمعہ کے بعد غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

Israel

palestinians

Israel Palestine conflict

Al Quds Day

Gaza War