Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں عید کے بعد پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا، شرجیل میمن

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کراچی کے لیے مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان
شائع 05 اپريل 2024 03:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کوخوشخبری سنادی۔

شرجيل انعام میمن نے بلاول بھٹوکی ہدایات پر عید کے فوری بعد ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے ذریعے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

میرپور خاص میں عوام الناس کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لئے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کے لئے مفت شٹل سروس شروع کی جائے گی۔

جبکہ کراچی کے عوام کے لئے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔

Sindh government

Sharjeel Memon

Pink Bus